اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزمان تک پہنچ گئے، دھماکا کرنے والے کا تعلق افغانستان سے ہے، محسن نقوی
اسلام آباد دھماکے کی معلومات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزمان تک پہنچ گئے، اسلام آباد میں دھماکا کرنے والے کا تعلق افغانستان سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی اراکین کانگریس کا عمران خان کیلئے خط ملکی معاملات میں مداخلت قرار
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مسائل
سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بم دھماکے کے بعد سری لنکا کی ٹیم نے کہاکہ وہ واپس جارہی ہے۔ سری لنکا کے واپس جانے پر ہماری ان سے بات ہوئی، سری لنکا کی ٹیم کے تمام خدشات دور کئے گئے ہیں۔ سری لنکن صدر نے خود ٹیم کے کھلاڑیوں سے بات کی، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سری لنکن وزیر دفاع کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
دھماکے کے ملزمان اور سیکیورٹی صورتحال
وفاقی وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزمان تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد میں دھماکا کرنے والے کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وانا میں حملے کرنے والے ملزمان کا تعلق بھی افغانستان سے ہے۔ افغانستان سے لوگ یہاں آکر حملے کررہے ہیں، لہذا غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو نکالنا ہے۔








