آئی سی سی نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ کردیا
پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرۂ عرب میں مشترکہ مشقیں
میچ کی تفصیلات
آئی سی سی کے مطابق 11 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے گئے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اچانک دھماکہ ہوا اور کارتوس فائر ہو گیا، بندوق کا منہ زمین کی طرف تھا، اللہ نے بچا لیا، دکان کے باہر بیٹھے لوگ دوڑے اندر آئے مگر کوئی کچھ نہ کہہ سکا
جرمانے کی مقدار
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سلو اوور ریٹ پر پاکستان کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اُن کے مطابق پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت میں 4 اوورز کم کرائے۔
کپتان کی رائے
پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے آئی سی سی کی سزا قبول کر لی ہے۔ یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔








