آئینی عدالت کے 6 ججوں کی تقریب حلف برداری کیلئے انتظامات جاری
آئینی عدالت کے ججوں کی حلف برداری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی عدالت کے 6 ججوں کی تقریب حلف برداری کے لئے انتظامات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا کے توہین آمیز بیان پر معافی مانگ لی
حلف برداری کی جگہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کئے گئے ہیں۔
حلف برداری کی تقریب
ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کے 6 ججز اسلام آباد ہائیکورٹ میں حلف اٹھائیں گے، آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے۔








