چائلڈ میرج کے خلاف بل صرف ایک قانون سازی نہیں بلکہ بلوچستان کی بیٹیوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کی بنیاد ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
چائلڈ میرج کا مسئلہ
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں چائلڈ میرج ایک دیرینہ اور سنگین مسئلہ ہے۔ اس کی روک تھام کے لئے آج بلوچستان اسمبلی میں اہم قانون سازی مکمل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لئے 4 پارٹیاں شارٹ لسٹ
وزیر اعلیٰ کا بیان
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک قانون سازی کا عمل نہیں تھا بلکہ بلوچستان کی بیٹیوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کی بنیاد کا کام تھا۔
سوشل میڈیا پر رد عمل
بلوچستان میں چائلڈ میرج ایک دیرینہ اور سنگین مسئلہ ہے اس کی روک تھام کے لئے آج بلوچستان اسمبلی میں اہم قانون سازی مکمل کی گئی ہے۔ یہ صرف ایک قانون سازی کا عمل نہیں تھا بلکہ بلوچستان کی بیٹیوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کی بنیاد کا کام تھا۔
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) November 14, 2025








