اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتار
خودکش حملے کا سہولت کار گرفتار
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کچہری میں خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بات نئے ووٹ بنانے سے ہوتی کہاں نکل گئی، شناختی کارڈ کے علاوہ باقی “فارمولے” سے مکمل کر دو، باتیں کرنے کے لیے ہوتی ہیں تاکہ کچھ سیکھا جائے۔
تحقیقات میں اہم پیش رفت
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کچہری خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایک اور سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پرائیویٹ لیبز کے لیے ڈینگی ٹیسٹ کے ریٹس جاری
ملزم کی شناخت اور کارروائی
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے خودکش حملہ آور کو سہولت فراہم کی تھی۔ انٹیلیجنس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اُس درزی کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس نے حملے کے لیے تیار کی جانے والی جیکٹ پر کام کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف نے نیپرا کے سولر ریگولیشنز کے اجرا کا نوٹس لے لیا
جیکٹ کی تیاری اور منتقلی
خودکش جیکٹ پشاور میں تیار کی گئی اور اس کے لیے بارودی مواد بھی وہیں پہنچایا گیا تھا۔ گرفتار سہولت کار جیکٹ کو گڑ کی بوری میں چھپا کر پشاور سے لایا اور 3 دن تک اسے ایک درخت کے نیچے چھپا کر رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک وہیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، معروف کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت 10 لاکھ روپے تک گرا دی
ٹیلر کی معلومات
بعد ازاں کچھ دن تک یہی جیکٹ ایک ٹیلر کے پاس بھی موجود رہی اور ذرائع کے مطابق ٹیلر کو معلوم تھا کہ یہ خودکش حملے میں استعمال ہونے والی جیکٹ ہے۔
مزید انکشافات کی توقع
ذرائع نے مزید بتایا کہ مرکزی سہولت کار کی گرفتاری کے بعد اس سے کی جانے والی تفتیش میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔ مرکزی سہولت کار نے فتنۃ الخوارج سے رابطوں کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔








