اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتار
خودکش حملے کا سہولت کار گرفتار
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کچہری میں خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ رائزنگ سٹارز، پاکستان شاہینز نے یو اے ای کو شکست دےکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
تحقیقات میں اہم پیش رفت
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کچہری خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایک اور سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیرا فورس کا قیام میرا خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہوا، مریم نواز
ملزم کی شناخت اور کارروائی
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے خودکش حملہ آور کو سہولت فراہم کی تھی۔ انٹیلیجنس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اُس درزی کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس نے حملے کے لیے تیار کی جانے والی جیکٹ پر کام کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے اسپورٹس مین اسپرٹ اور جینٹل مین گیم کی دھجیاں بکھیر دیں ، شاہد آفریدی
جیکٹ کی تیاری اور منتقلی
خودکش جیکٹ پشاور میں تیار کی گئی اور اس کے لیے بارودی مواد بھی وہیں پہنچایا گیا تھا۔ گرفتار سہولت کار جیکٹ کو گڑ کی بوری میں چھپا کر پشاور سے لایا اور 3 دن تک اسے ایک درخت کے نیچے چھپا کر رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی دھماکا: کرائم سین پر صورتحال غیر واضح، قبل از وقت کچھ کہنا مشکل ہے: ڈی آئی جی ایسٹ
ٹیلر کی معلومات
بعد ازاں کچھ دن تک یہی جیکٹ ایک ٹیلر کے پاس بھی موجود رہی اور ذرائع کے مطابق ٹیلر کو معلوم تھا کہ یہ خودکش حملے میں استعمال ہونے والی جیکٹ ہے۔
مزید انکشافات کی توقع
ذرائع نے مزید بتایا کہ مرکزی سہولت کار کی گرفتاری کے بعد اس سے کی جانے والی تفتیش میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔ مرکزی سہولت کار نے فتنۃ الخوارج سے رابطوں کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔








