جواء ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست پر بڑی پیشرفت
راولپنڈی میں جوا ایپ کی تشہیر کا معاملہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
سماعت کی تفصیلات
جسٹس شہرام سرور پیر کو سماعت کریں گے، جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کرلی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب نے پارٹی ڈسپلن پر جاری شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا
درخواست میں فریقین
درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر کی موت 7 اکتوبر کو ہوئی اور وہ مالی بحران کا شکارتھیں: تحقیقات میں انکشاف
گرفتاری کا پس منظر
موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو بیرون جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا۔
تحفظات کی وضاحت
درخواست میں کہا گیا کہ درخواست جسمانی ریمانڈ پر دس روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہے۔








