بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ، بیرسٹر گوہر نے برطانوی جریدے کے خلاف اہم اعلان کر دیا
چیئرمین پی ٹی آئی کا اہم اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ شائع کرنے پر چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے برطانوی جریدے کے خلاف اہم اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: توہینِ مذہب کیسز کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی تشکیل کا حکم
قانونی کارروائی کا اعلان
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق شائع ہونے والی تہلکہ خیز رپورٹ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ’’جیو نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ یہ آرٹیکل شر انگیز اور جھوٹ پر مبنی ہے، اس آرٹیکل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شام کی حکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر اسرائیل سے مشورہ نہیں کیا، ٹرمپ کا انکشاف
بشریٰ بی بی کی حمایت
ایسے ہتھکنڈوں سے بشریٰ بی بی کو نہیں توڑا جا سکے گا؛ اس وقت جب وہ جیل میں ہیں، اس قسم کے آرٹیکلز کے آنے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ آرٹیکلز اسپانسرڈ ہوتے ہیں اور ہم قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہو گئی
کردار کشی کے الزامات
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ اس آرٹیکل کا مقصد بشریٰ بی بی اور بانیٔ پی ٹی آئی کی کردار کشی ہے۔ بشریٰ بی بی بہادری کے ساتھ اور اہلیہ ہونے کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ اس آرٹیکل کا مقصد ان کی کردار کشی کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی کیلئے مکمل انخلا کی شرط، حماس کا وفد مذاکرات کیلئے قاہرہ پہنچ گیا
پہلے بھی جھوٹے الزامات
اس سے قبل بھی عدت جیسے گھٹیا الزامات لگائے گئے، جن سے وہ بری ہوئیں۔ عدت جیسے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے، یہ بھی من گھڑت کہانی ہے۔ وقت ثابت کرے گا کہ یہ باتیں بھی غلط بیانی پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔
شر انگیز مواد کی مذمت
ایسے وقت پر آرٹیکل کا آنا شر انگیزی ہے، یہ ایک قسم کی کردار کشی ہے۔








