خواجہ سراء کو تعلق ختم کرنا مہنگا پڑ گیا، دن دیہاڑے اغواء، ڈیرے پر لیجا کر کیا سلوک کیا گیا؟ جانیے
دل خراش واقعہ
حجرہ شاہ مقیم (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں خواجہ سراءپر تشدد کا ایک اور دل خراش واقعہ سامنے آگیا ہے۔ دوستی ختم کرنے پر خواجہ سرا بارش علی عرف انجلی کو دن دیہاڑے اغواءکر کے ڈیرے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میاں چنوں میں بس عملے کی 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی
پولیس کارروائی
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ خواجہ سراء کمیونٹی نے ملزمان کو سخت ترین سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔''
یہ بھی پڑھیں: ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
ایف آئی آر کی تفصیلات
’’آئی این پی‘‘ کے مطابق ایف آئی آر کے مطابق انجلی فنکشن کے لیے حویلی لکھاں جا رہی تھی کہ راستے میں ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اسے گاڑی سے اتار کر اغواءکرلیا اور بصیرپور کے ایک ڈیرے پر لے گئے۔ وہاں نئی دوستی کرنے کی پاداش میں اسے جلتی سگریٹ سے داغ کر جسم کے مختلف حصوں پر شدید تشدد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کے سابق افسران جنگ کے بجائے سفارتی کاری کے حق میں
گرفتاری اور اعترافات
پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران مغوی خواجہ سرا ءکو بازیاب کرایا اور تینوں ملزمان فیاض، اویس اور ناظم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان نے نہ صرف تشدد بلکہ نقدی، موبائل فون اور طلائی زیورات چھیننے کا بھی اعتراف کیا۔
خواجہ سراء کمیونٹی کی احتجاج
واقعے کے بعد علاقے کی خواجہ سراء کمیونٹی سراپا احتجاج ہے اور مطالبہ کر رہی ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر انصاف فراہم کیا جائے۔ پولیس کے مطابق کیس میں قانون کے مطابق سخت کارروائی جاری ہے۔








