گلوکارہ صنم ماروی ایک فنکشن کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟
صنم ماروی کی کامیابی کا سفر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف لوک گلوکارہ صنم ماروی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب نجی تقریبات اور شادیوں میں پرفارمنس کے عوض لاکھوں روپے وصول کرتی ہیں، جس کے بعد ان کا بیان سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل
کیرئیر کا آغاز
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے صنم ماروی نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں سخت محنت اور مایوسیوں کا سامنا رہا، مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے بڑے میوزک پروگرام پر انہیں 27 ہزار روپے ملے تھے، جو اس وقت ان کیلئے بہت بڑی رقم تھی۔ اسی رقم سے انہوں نے والدہ کیلئے بستر، ٹی وی، واشنگ مشین اور دیگر گھر کا سامان خریدا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین کے فوجی تربیتی مرکز پر میزائل حملہ، 12 فوجی ہلاک، 60 زخمی
صنم ماروی کی تعلیمات
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو بھی یہی سکھاتی ہیں کہ ناکامی سے گھبرانے کے بجائے مسلسل محنت جاری رکھنی چاہیے، کیونکہ اس کا پھل ضرور ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی ثالثی کو قبول نہیں کرتے: بھارتی وزیر خارجہ
معاوضے میں تبدیلی
ایک سوال کے جواب میں صنم ماروی نے بتایا کہ اب وہ شادیوں اور اسی نوعیت کی دیگر تقریبات کیلئے 25 لاکھ روپے تک معاوضہ لیتی ہیں، جبکہ کنسرٹس کی فیس اس سے مختلف ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا پر تنقید
پوڈکاسٹ کا یہ کلپ وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین نے ان کی گلوکاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنا زیادہ معاوضہ لینے کی مستحق نہیں، جس پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔








