سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں صرف 34 رنز بنا کر بھی بابر اعظم نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
بابر اعظم کا شاندار اعزاز
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے سنچری سکور کر کے سعید انور کا ریکارڈ برابر جبکہ میانداد سمیت کئی بلے بازوں کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تھے کتنے ستارے کہ سرِ شام ہی ڈوبے۔۔۔
تیسرے ون ڈے کی کارکردگی
آج راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے 52 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 34 رنز سکور کیے اور ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ سٹار بلے باز اسی کے ساتھ ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے اور انہوں نے لیجنڈری بلے باز انضمام الحق سے یہ اعزاز چھین لیا۔
تاریخی کامیابی
تیسرے ون ڈے میں 34 رنز بنانے کے بعد بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔








