سہ فریقی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، کپتان سلمان علی آغا
سہ ملکی ٹی20 سیریز کی تیاریاں
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہمارے پاس بہترین آل راؤنڈرز موجود ہیں، سہ فریقی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹر راشد لطیف کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا
ٹرافی کی رونمائی
راولپنڈی میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان شروع ہونے والی سہ فریقی ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ کل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب ، قطر کو کہا اب کشکول نہیں ،پروگرام لیکرآوں گا: وزیراعظم
سلمان علی آغا کا بیان
قومی کپتان سلمان علی آغا، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا اور سری لنکا کے کپتان شناکا نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہترین کمبی نیشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی، تلخ جملوں کا تبادلہ
نوجوان کھلاڑیوں کا موقع
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں بہترین آل راؤنڈر کھلاڑی شامل ہیں اور سہ فریقی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سہ ملکی سیریز میں اچھی کارکردگی کی کوشش کریں گے، اور ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں لا رہے ہیں۔
باؤلنگ اور مڈل آرڈر کی کارکردگی
ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ مڈل آرڈر میں اچھی پرفارمنس نہیں آرہی ہے، کوشش کرتے ہیں کہ صائم ایوب اور میں دونوں باؤلنگ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی شائقین کرکٹ کی ہمیشہ بھرپور سپورٹ ملی ہے۔








