ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج اچھی طرح سے سمجھ جانا چاہیے کہ کوئی رشتہ ساتھ نہیں دے گا۔ اگر ضرورت پڑی تو ماسوائے میرے اللہ کے۔ اس لئے خود ہی اپنے راز اوپن نہ کریں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چکوال کی ضلعی انتظامیہ نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے 4 ارب روپے مانگ لیئے
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج محسوس ہو رہا ہے کہ بڑا اچھا دن رہے گا۔ بلاک رقم کی واپسی کا امکان بھی ہے اور جن افراد نے کوئی وعدہ کر رکھا تھا وہ بھی پورا کرنے والے ہی لگتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہید کی بیوہ کو دیوروں نے مالی امداد کے لالچ میں قتل کردیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ ہر بات کو غیر سنجیدہ لیتے ہیں جو کہ آپ کے لئے بعد میں پریشانی کا باعث بنتی ہے۔ آج آپ کو اپنے گھر اور اپنے معاملات کا معاملہ کرنا ہوگا تاکہ غلطی ٹھیک ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس، ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اللہ پاک سے اچھے کا ہی گمان کریں ان شاءاللہ سب اچھا ہی ہوگا۔ جو لوگ کسی بھی مشکل میں کیوں نہ ہوں وہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ دوپہر کے فوری بعد ہی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی لڑکی کو شادی کے نام پر دھوکے میں مبینہ طور پر چینی شہریوں کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صورت حال آج بحکم اللہ آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آپ کو جس بھی طرف سے پیسوں کی امید تھی وہ بھی پوری ہو سکتی ہے۔ آج بڑا اچھا دن ہے اور بھی ضرورتیں پوری ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں منی بل رپورٹ پیش کردی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنی جگہ کی کوشش کریں حرکت میں برکت ہے اور یہ آپ کے لئے ضروری ہو گئی ہے ورنہ کیا اپنے اور کیا پرائے آج کل سب مخالفت پر ہی اتر آئے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: ٹاک ٹاک پر دوستی کا انجام، اغوا ہونے والی لڑکی ڈیفنس سے بازیاب
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
استخارے کی مدد سے اپنے راستے کا تعین کریں۔ ہوا میں تیر چلانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ آپ کے نام میں بھی مسئلہ لگتا ہے تبدیلی کر سکتے ہیں تو اس پر غور ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹر عامر جمال کو جرمانہ کر دیا گیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اس وقت آپ کو کسی بُری خبر کا انتظار ہے جو کسی وقت بھی مل جائے گی۔ جو لوگ اچھا سوچیں گے ان شاءاللہ اچھا ہی پائیں گے اور جو بُرا وہ مشکل میں آ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن افراد نے آپ کو تنگ کر رکھا تھا۔ اب ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ آپ کو وہ پوری طرح جکڑن میں لینے کی کوشش میں ہیں۔ دعا اور صدقہ ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھریلو تشدد اور جائیداد پر قبضہ، انصاف کی تلاش میں فیصل آباد کی رہائشی بزرگ خاتون سٹریچر پر لاہور آ گئی
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کے حالات کیسے بھی کیوں نہ ہوں۔ آپ کو اب مزید کوئی نقصان نہیں ہو گا بلکہ آج شام تک ہی اچھی خبر ملنے کی امید ہے اور مخالفین سے ہرگز نہ گھبرائیں اللہ ہے نا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کسی طرف سے اہم خبر بہت کچھ بدلنے کے لئے تیار ہے اور آج دوپہر کے بعد سے ہی امیدیں پوری ہوتی محسوس ہوں گی اور ناراض شخص سے بھی صلح کی بڑی امید ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کسی ایسے معاملے سے انشاءاللہ نکلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں جس میں برسوں سے تھے اور جو لوگ آپ کی طرف سے کسی مدد کے انتظار میں ہیں۔ ہو سکے تو ضرور کریں۔








