ججز اپنی لڑائیاں خود لڑیں، وکلا ساتھ نہیں ہیں، سیکریٹری جنرل اسلام آباد ہائیکورٹ بار
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اعلامیہ
اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل منظور احمد ججہ نے کہا ہے کہ ججز اپنی لڑائیاں خود لڑیں، وکلا ان کے ساتھ نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہنی ٹریپ کیس، خلیل الرحمان قمر ایک مرتبہ پھر عدالت پہنچ گئے
ہائی کورٹ کی عمارت کی منتقلی کی افواہیں
ہائی کورٹ کی عمارت کہیں منتقل نہیں ہو رہی، ابھی مزید استعفے بھی آئیں گے۔ 2021 میں ججز نے اپنا الگ دھڑا بنا کر وکلا کو جیلوں میں ڈالا جس سے سبق سیکھ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا گوگل پر کھربوں روپے جرمانہ؛ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا
پریس کانفرنس کے اہم نکات
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منظور احمد ججہ نے کہا کہ یہ خبر چلی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ شاہراہ دستور سے منتقل ہو رہی ہے۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہو گئی کہ ہائی کورٹ شفٹ ہو رہی ہے۔
اسلام آباد میں جوڈیشری کا آغاز آبپارہ میں کرائے کی عمارت میں ماتحت عدالتوں کے آغاز سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں طویل عرصے تک عدالتوں کے پاس اپنی عمارت نہیں تھی، 2007 میں اسلام آباد ہائی کورٹ قائم ہوئی اور 2009 میں ختم کر دی گئی۔ 2010 میں ایکٹ کے ذریعے دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ قائم ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: حسن رحیم نے خاموشی سے شادی کر لی
ہائی کورٹ کے موجودہ حالات
منظور احمد ججہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی کی کوششوں سے ہائی کورٹ کی موجودہ عمارت ملی۔ مزید یہ کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو موجودہ بلڈنگ میں شفٹ ہونے میں 13 سال لگ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، آج مزید سستی ہوگئی
کچہری کی منتقلی اور ترقیاتی اقدامات
سیکریٹری جنرل اسلام آباد ہائی کورٹ نے بتایا کہ وکلا کی رضا مندی کے بغیر کچہری کو ایف ایٹ سے جی الیون منتقل کیا گیا۔ اس سال بہت سی مثبت پیش رفت ہوئی ہے، لائرز کمپلیکس تکمیل کی طرف جا رہا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملحقہ سہولت مرکز بھی مکمل ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے ٹرمپ کو نااہل قرار دے دیا۔
وفاقی آئینی عدالت کا قیام
انہوں نے بتایا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں وفاقی آئینی عدالت کا قیام عمل میں آیا۔ ہم وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تقریب حلف برداری میں گئے اور انہیں ویلکم کیا۔ مختلف آپشنز تھے کہ وفاقی آئینی عدالت کے ججز کو کہاں بٹھایا جائے۔
عدالتوں کی موجودہ پیشکش
منظور ججہ نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے وفاقی آئینی عدالت کو عدالتوں کی پیشکش کی۔ وفاقی آئینی عدالت کے ججز کو عارضی طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ منتقل کیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ شاہراہ دستور سے کہیں اور نہیں منتقل ہو رہی۔








