برطانیہ میں ایک سال میں کتنی کاریں چوری کی گئیں؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں
چوری ہونے والی کاروں کی تعداد
لندن (خصوصی رپورٹ) برطانیہ میں ایک سال میں کتنی کاریں چوری کی گئیں؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ہاٹ لائن کھلی ہوئی ہے، امید ہے سیز فائر برقرار رہے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
چوری کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق، برطانیہ میں گزشتہ برس ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد کاریں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ "جیو نیوز" نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2024 کے دوران برطانیہ میں چوری ہونے والی ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد کاروں کی اوسط روزانہ تقریباً 320 بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ مہنگی، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی
چوری کا سبب
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کاروں کے چوری ہونے کا بڑا سبب چابی کے بغیر چلنے والی ماڈرن ٹیکنالوجی قرار دی جا رہی ہے۔ چور الیکٹرانک ڈیوائسز کی مدد سے چابی کا سگنل پکڑ کر چند منٹوں میں نئی کار چرا لیتے ہیں۔
نئے قانون کی معلومات
دوسری جانب نئے قانون کے بعد برطانیہ میں ایسے آلات رکھنا یا شیئر کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہے جس کے لئے 5 برس قید کی سزا ہوگی۔








