افغان وزیر تجارت بھارت پہنچ گئے، دونوں ملکوں کی تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں
افغانستان اور بھارت کے تجارتی روابط
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان نے پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت جائزہ کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلے
وزیر تجارت کی بھارت آمد
افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت پہنچ گئے جہاں وہ بھارتی وزیر تجارت اور بھارتی وزیر خزانہ سے ملاقات کریں گے۔
ملاقاتوں کا مقصد
افغان وزارت تجارت کے مطابق نورالدین عزیزی بھارتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں کا مقصد افغان بھارت معاشی تعاون میں توسیع، تجارتی تعلقات آسان کرنا اور افغان بھارت مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔








