قومی اسمبلی: بیوی بچوں، بزرگوں کے سماجی تحفظ کیلئے قانون منظور، گالی دینا بھی جرم
ڈومیسٹک وائلنس بل 2025 کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں بیوی بچوں کے سماجی تحفظ سے متعلق اہم قانون ڈومیسٹک وائلنس بل 2025 منظور کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیلنج در لاہور ہائی کورٹ: لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ
ملک میں اہم تبدیلیاں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سے ڈومیسٹک وائلنس بل 2025 کی منظوری کے بعد اب بل کا مسودہ سینیٹ میں پیش ہوگا۔ بل میں بیوی، بچوں یا گھر میں رہنے والے دیگر افراد کو گالی دینا جرم قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے قریبی ساتھیوں کا کردار مشکوک ہے، بشریٰ بی بی کی بہن کا بیان
جرم کے زمرے
متن کے مطابق بیوی، بچے یا گھر میں موجود دیگر افراد کو جذباتی، نفسیاتی طور پر پریشان کرنا بھی جرم ہوگا۔ مرتکب افراد کو تین سال تک کی سزا، ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صوبے کے وزیراعلیٰ کی ڈیمانڈ اگر غیر قانونی ہو تو کیا اسے پورا کیا جانا چاہیئے ؟ جواب ہے نہیں،صحافی حسن ایوب خان
مزید جرائم کی وضاحت
مسودے کے مطابق بیوی، بچوں کے علاوہ گھر میں معذور افراد یا بزرگ افراد کا تعاقب کرنا بھی جرم ہوگا۔ بیوی کو مرضی کے بغیر گھر میں دیگر افراد کے ساتھ رکھنا بھی قابل سزا جرم ہوگا۔ خاندان کے افراد کی پرائیویسی یا عزت نفس مجروع کرنا بھی جرم قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول
تھریٹس اور الزام
متن میں کہا گیا ہے کہ بیوی یا گھر میں رہنے والے دیگر افراد کو جسمانی تکلیف پہنچانے کی دھمکی بھی قابل سزا جرم ہوگا۔ گھر میں ایک ساتھ رہنے والے کسی بھی فریق پر الزام لگانے پر بھی سزا ہوگی، جبکہ بیوی، بچوں یا گھر میں رہنے والی دیگر فریق کا خیال نہ کرنا بھی قابل سزا جرم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے مزدوری کیلئے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغواء
جنسی اور معاشی استحصال
قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے ڈومیسٹک وائلنس بل میں جنسی اور معاشی استحصال کو بھی کور کیا گیا ہے۔ بل کا اطلاق بیوی، بچوں، گھر کے بزرگ افراد، لے پالک، ٹرانس جینڈر جو ایک ساتھ رہتے ہوں ان پر ہوگا۔
بل کی پیشکش
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے یہ بل قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔








