وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں پیپلز پارٹی بلوچستان
صادق عمرانی کی وزیراعلیٰ بلوچستان کی حمایت
کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر صادق عمرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی تبدیلی سے متعلق خبروں اور قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، بابر اعظم کی ریکارڈ ساز اننگز، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 247 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔
وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا سوال نہیں
جاری بیان کے مطابق صادق عمرانی نے کہا کہ سرفراز بگٹی کو تمام اتحادی جماعتوں کا مکمل اعتماد اور حمایت حاصل ہے اور وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو بھی واضح کر چکے ہیں کہ جمہوری تسلسل کے لئے وزرائے اعلیٰ کی تبدیلی مناسب نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مودی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال، ایک دن میں معیشت کو 15 ہزار کروڑ کا نقصان
دوستین ڈومکی کی تحفظات
پارٹی رہنما دوستین ڈومکی سے متعلق بات کرتے ہوئے صادق عمرانی نے کہا کہ اگر انہیں کوئی تحفظات ہیں تو وہ انہیں لیگی قیادت کے سامنے رکھیں، ایسی باتوں کو میڈیا میں لانا مناسب نہیں۔
پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی
انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے پارلیمانی رکن لیاقت لہڑی مسلسل پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور معاملہ پارٹی قیادت کے سامنے رکھا جائے گا، جبکہ حتمی فیصلہ قیادت ہی کرے گی۔








