عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی
سونے کی قیمتوں میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے طبی معائنہ کے لیے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 50 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 42 ڈالر کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیروزوالا: معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم
مقامی مارکیٹ پر اثرات
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی سطح پر بھی مرتب ہوئے، فی تولہ سونا 5 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے کا ہو گیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں تبدیلی
10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 286 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، 10 گرام سونا 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے کا ہو گیا۔








