کراچی میں ای چالان کے حوالے سے ایک کے بعد ایک انوکھا واقعہ، شہری کو 13 دن میں 2 ای چالان موصول

کراچی میں ای چالان کی انوکھی کہانیاں

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں ای چالان کے حوالے سے ایک کے بعد ایک انوکھے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ جہاں ایک شہری کو محض 13 دن کے اندر دو ای چالان موصول ہوئے، وہ بھی ایسی گاڑی کے جس سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ شہری کے مطابق دونوں چالان 10،10 ہزار روپے کے تھے اور دونوں مرتبہ وہی گاڑی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریکارڈ ہوئی، مگر نمبر پلیٹ اس گاڑی کی اپنی نہیں تھی۔

چالان کی تفصیلات

آج نیوز کےمطابق شہری نے بتایا کہ 30 اکتوبر کو پہلا ای چالان موصول ہوا، جبکہ دوسرا چالان 12 نومبر کو بھیجا گیا۔

شہری نے انکشاف کیا کہ چالان میں ظاہر کی گئی گاڑی 2012 ماڈل کی ہے جبکہ ان کی اپنی گاڑی 2015 ماڈل کی ہے، اس لیے واضح ہے کہ کوئی اور ان کی نمبر پلیٹ کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

پولیس کی کارروائی

پولیس نے شہری کی درخواست پر فوری ایکشن لیا اور معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ گاڑی کی تلاش کے لیے جدید کیمروں میں نمبر پلیٹ کی تفصیلات فیڈ کر دی گئی ہیں تاکہ اصل گاڑی اور اس کے ڈرائیور تک پہنچا جا سکے۔

خلاف ورزیوں کی نوعیت

ای چالان کی تصاویر میں دونوں مرتبہ مختلف لوگ گاڑی چلاتے ہوئے دیکھے گئے۔ دونوں خلاف ورزیاں کراچی ٹول پلازہ (ایم نائن) پر ریکارڈ ہوئیں، اور دونوں بار سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ پہلی خلاف ورزی میں گاڑی میں دو افراد تھے جبکہ دوسری خلاف ورزی میں ڈرائیور اکیلا تھا۔

جعلی نمبر پلیٹ کا مسئلہ

ذرائع کے مطابق کراچی میں بڑی تعداد میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چل رہی ہیں، جس کے باعث معصوم شہریوں کو بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...