دبئی ائیر شو میں انڈین ایئرفورس کا طیارہ تباہ، بھارتی ایروناٹکس کمپنی کے شیئرز گر گئے
دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارے کا حادثہ
دبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے لڑاکے طیارے کے دبئی میں ایئر شو کے دوران گر کر تباہ ہونے سے دنیا بھر میں مودی سرکار کو سبکی اُٹھانا پڑی ہے۔ ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی تیجاس طیارے کی قیمت 560 کروڑ روپے تھی جو کہ اب جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ اس حادثے کے نتیجے میں ایروناٹکس کمپنی کے شیئرز بھی گرنے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت چاہتی ہے کہ مہنگائی کم کی جائے لیکن آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی، رانا ثنا اللہ
بھارتی فوجی قابلیت کی قلعی
انڈین ایئر فورس کے تیجاس طیارے کے گرنے سے نہ صرف بھارتی فوج کی اہلیت و قابلیت کی قلعی کھل گئی، بلکہ بھارت کو جانی اور مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس نقصان کا خمیازہ بھارتی ایئروناٹک کمپنی کو بھی بھگتنا پڑا ہے، اور اس کے شیئرز تقریباً 2.62% گر کر 4593 انڈین روپے کی سطح پر آگئے ہیں۔
حادثے کے وقت کی تفصیلات
یادرہے کہ بھارتی لڑاکا طیارہ تیجاس دبئی میں مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 10 منٹ پر گرا۔ اس کے بعد تیزی سے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز بھی گرنے لگے۔ اس واقعے کے نتیجے میں بھارت کو بھاری مالی نقصان بھی اُٹھانا پڑا ہے، جس کے اثرات تادیر بھارتی معیشت پر رہیں گے۔








