پہلے سہ روزہ ”الحمراء صوفی فیسٹیول 2025“ کا شیڈول جاری، افتتاح 28 نومبر کو ہوگا

الحمراء صوفی فیسٹیول 2025 کا شیڈول

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) نے پہلے سہ روزہ ”الحمراء صوفی فیسٹیول 2025“ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ فیسٹیول کا افتتاح 28 نومبر 2025 بروز جمعہ المبارک کو خطاطی کی نمائش بعنوان ”Whirling Lines Of Sufi Wisdom“ سے ہوگا۔

پہلا روز: افتتاحی تقریب اور گفتگو کے سیشن

فیسٹیول کے پہلے روز گفتگو کے سیشن میں تصوف کی دُنیا کے معتبر نام واصف علی واصفؒ کے فن و شخصیت پر منعقدہ نشست بعنوان ”نوجوانوں کے فکری مسائل اور واصف علی واصفؒ“ میں صاحبزادہ کاشف محمود، ڈاکٹر وسیم اللہ شاہین، قاسم علی شاہ، افتخار علی عفی اور ڈاکٹر عفان اظہار خیال کریں گے۔ اس نشست کو نور الحسن ماڈریٹ کریں گے۔ اجتناب تھیٹر کا ڈرامہ ”مقصودِ کل میں ہوں!“ بھی افتتاحی روز کی تقریبات کا حصہ ہوگا۔

دوسرے روز: فکری نشستیں اور پرفارمنسز

الحمراء صوفی فیسٹیول کے دوسرے روز اہم فکری نشست ”پنجابی صوفی شاعری دی روایت تے نوجوان نسل لئی پیغام“ میں ڈاکٹر صغریٰ صدف، ڈاکٹر امداد حسین، ڈاکٹر زکریا ذاکر، نین سکھ، یوسف پنجابی اپنے خیالات کے پرت کھولیں گے، جبکہ افضل ساحر ماڈریٹر ہونگے۔ اس روز صوفی رقص میں یوسف پنجابی کی پرفارمنس ہوگی اور صوفی نائٹ میں نامور گلوکارہ تحسین سکینہ پرفارم کریں گی۔

تیسرا روز: مکالمے کی نشستیں اور قوالی

الحمراء صوفی فیسٹیول کے تیسرے اور آخری روز بھی مکالمے کی نشست ”تصوف کے معاشرے پر اثرات اور لمحہ موجود میں نسل نو کے لئے اہمیت“ میں پینلسٹ میں فہد علی کاظمی، ڈاکٹر طارق شریف زادہ، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی اور ڈاکٹر معین نظامی شامل ہیں۔ اس سیشن کو ڈاکٹر فاطمہ فیاض ماڈریٹ کریں گی۔ صوفی میوزک میں نامور گلوکار ریاض علی قادری، غلام علی قادری کی پُروقار پرفارمنس ہوگی۔ رقص درویش میں ورسٹائل گروپ حاضرین کو صوفی رقص کی دُنیا میں لے جائیں گے۔

خصوصی سرگرمیاں اور قوالی

الحمراء صوفی فیسٹول کے ایک اہم سگمنٹ قوالی میں نامور قوال شیر میاندار اپنے ہمنواؤں کے ساتھ دیکھنے والوں کو خود شناسی کے سفر پر لے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی الحمراء صوفی فیسٹیول میں کتب میلہ، فوڈ اسٹالز اور دیگر سرگرمیاں بھی عوام کی بڑی تعداد کی توجہ حاصل کریں گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...