فتنہ ہندوستان اور ان کے سہولت کاروں کو کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ کی سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں 22 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا فیصلہ کہ قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، بڑے اثرات ہوں گے: فواد چوہدری
کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف
ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ خیبرپختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے ناسور خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں لائق تحسین ہیں۔
قوم کی حمایت اور سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں
محسن نقوی نے مزید کہا کہ قوم کی حمایت سے پاکستان سے فتنہ الہندوستان کے ناپاک وجود کا مکمل صفایا کیا جا رہا ہے۔ فتنہ الہندوستان اور انکے سہولت کاروں کو کہیں بھی چھپنے نہیں دیا جائے گا۔ قوم کو بہادر سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔








