ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، تین اہلکار شہید

حملے کی تفصیلات

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہنگو کے علاقے شاہو روڈ قاضی تالاب میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔ ہنگو کے علاقے تھانہ سٹی کی حدود میں واقع قاضی تالاب چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے اچانک فائرنگ کرکے حملہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: معرکۂ حق : پاکستان نے تاریخی فتح پر ڈوزیئرجاری کردیا۔۔۔آپریشن بنیان مرصوص کے حقائق اور کون کون سے شواہد شامل ہیں ؟ اہم تفصیلات جانیے

حملے کے نتائج

ڈی پی او خان زیب خان کے مطابق حملے کے دوران تین پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر تعینات پولیس جوانوں نے نہایت بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ تاہم دہشت گردوں کو ہونے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

سرچ آپریشن اور حکام کی کارروائیاں

واقعے کے فوراً بعد شہدا کی میتوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے بھی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...