نوشہرہ: گھریلو جھگڑے پر والد کا قتل، 2 سفاک بیٹے گرفتار
نوشہرہ میں ہولناک واقعہ
نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا ( کے پی ) کے ضلع نوشہرہ میں اپنے والد کو قتل کروانے والے 2 سفاک بیٹے دھر لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سال میں کتنی شکایات آئیں اور کتنے فیصلے کیے گئے؟ وفاقی محتسب نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں
قاتل کا منصوبہ
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹوں نے والد کو گھریلو جھگڑے پر کرائے کے قاتل سے موت کے گھاٹ اتروا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے 20 ارب کا نقصان ہوا، 7 ارب فوری درکار ہیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
گرفتاری کی تفصیلات
پولیس نے اجرتی قاتل سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان میں مقتول کے 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔
پولیس کی جاری تفتیش
پولیس کے مطابق قتل سے متعلق مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔








