عمران خان نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی ختم کرکے اختیارات سلمان اکرم راجہ کو دے دیے
عمران خان کا اہم اعلان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی سیاسی کمیٹی ختم کرکے اختیارات سلمان اکرم راجہ کو دے دیے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے، پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز ملیں گے
سیاسی کمیٹی کا خاتمہ
اڈیالہ جیل میں اپنی بہن عظمیٰ خان سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا "تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی میں آج ختم کر رہا ہوں- پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے پاس مکمل اختیارات ہیں، وہ ایک نئی مختصر کمیٹی بنائیں جو سیاسی حکمت عملی وضع کرے اور اس پر عملدرآمد کروائے- شاہد خٹک کو قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر نامزد کرتا ہوں۔"
امیدواروں کی حمایت
انہوں نے مزید کہا "پاکستان بار کے انتخابات میں تحریک انصاف متحد ہو کر ان امیدواروں کی بھر پور حمایت کرے جنھیں سلمان اکرم راجہ اور حامد خان نامزد کریں۔ خیبر پختونخوا کے وکلأ، بارز اور ILF کے معاملات کا سہیل آفریدی خود جائزہ لیں اور بہتری کے لیے ضروری فیصلے خود کریں۔"








