توثیق حیدر کے عمرے کے دوران ٹیٹوز نے نئی بحث چھیڑ دی

توثیق حیدر کا عمرہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اینکر اور اداکار توثیق حیدر کے عمرے کے دوران نظر آنے والے ٹیٹوز نے نئی بحث چھیڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں: چند ماہ قبل 10 کروڑ روپے کا گاڑی کا نمبر خریدنے والے مزمل کریم پراچہ انتقال کر گئے۔

فنکار کا پیغام

وہ باوقار، جدید سوچ رکھنے والے اور شستہ گفتگو کرنے والے فنکار کے طور پر جانے جاتے ہیں، اداکار ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔

توثیق حیدر نے عمرے کی ادائیگی کے بعد حرم میں کھڑے ہو کر ایک خاص پیغام شیئر کیا، تاہم لوگوں کی توجہ اس جانب مبذول ہوئی کہ ان کے جسم پر بنے ٹیٹو احرام میں سے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار پرفارمنس، کتنے تمغے جیتے؟

سوشل میڈیا پر بحث

تنقید اور دفاع

اس ویڈیو کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور یہ بحث شروع ہوگئی کہ عمرے کے دوران ٹیٹوز رکھنا درست ہے یا نہیں؟

اداکار کی انسٹاگرام ویڈیو سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ میں آپ کا پی ٹی وی کے زمانے سے فین ہوں لیکن آپ کو ٹیٹوز نہیں بنوانے چاہیے تھے، ایک اور نے کہا کہ استغفراللّٰہ، آپ سے یہ توقع نہیں تھی۔

دوسری جانب کچھ لوگوں نے ان کا دفاع بھی کیا۔ ایک صارف نے کہا کہ جو لوگ ان کے ٹیٹوز کے بارے میں پریشان ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ معاملہ اللّٰہ اور ان کے درمیان ہے۔

ایک اور نے مشورہ دیا کہ لوگوں کو جج کرنا بند کرو، اللّٰہ بہتر جانتا ہے۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...