فیصل آباد، شوہر نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا
فیصل آباد میں غیرت کے نام پر قتل
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229 میں شوہر نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار سے بیوی کو قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر سیلابی صورتحال، الرٹ جاری، پیشگی انتظامات کی ہدایات
قتل کی تفصیلات
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق مبینہ طور پر ناجائز تعلقات کے شک پر شوہر نے 50 سالہ ثریا بی بی پر کلہاڑی کے وار کردیے۔ کلہاڑی کے وار سے 50 سالہ ثریا بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کی کاروائی
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور کاروائی کا آغاز کردیا۔








