پریس گیلری حکومت، اسمبلی اور عوام کے درمیان مضبوط پل ہے: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب کی مبارکباد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے واضح کر دیا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے، بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے آپریشن سندور کے اثرات بیان کردیے
نو منتخب عہدیداران
انہوں نے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے صدر خواجہ نصیر، جنرل سیکرٹری سید عباس نقوی، جوائنٹ سیکرٹری سید فرزند علی اور اسسٹنٹ سیکرٹری واصف محمود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ، کمبوڈیا جنگ نے ٹرمپ کو پھر پاک، بھارت تنازع یاد دلادیا۔۔۔امریکی صدر نے بیان میں کیا کہہ ڈالا ؟ جانیے
پریس گیلری کا کردار
عظمٰی بخاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری اسمبلی کا لازمی اور فعال جز ہے، جو نہ صرف ایوان کی کارروائی کو شفاف انداز میں عوام تک پہنچاتی ہے بلکہ جمہوری اقدار کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پریس گیلری ایک شاندار ماضی اور پیشہ ورانہ روایات کی امین ہے۔
نو منتخب قیادت کی کامیابی
امید ہے کہ نو منتخب قیادت حکومت، پارلیمان اور عوام کے درمیان مؤثر رابطے کو مزید بہتر بنائے گی اور اپنی ذمہ داریاں بھرپور جذبے اور راست بازی کے ساتھ ادا کرے گی۔








