چاغی میں آئل ٹینکر اور مسافر گاڑی کے درمیان تصادم، 10 افراد جاں بحق

ہولناک تصادم کی اطلاع

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع چاغی میں آئل ٹینکر اور مسافر گاڑی کے درمیان ہونے والے ہولناک تصادم میں 10 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ تحصیل نوکنڈی کے قریب ریکوڈک سائٹ روڈ پر پیش آیا، جہاں دونوں گاڑیاں آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا دل مقبوضہ کشمیر کے اسیر عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے، پاکستان تحریک انصاف کا ’’یوم سیاہ ‘‘ پر پیغام

حادثے کی تفصیلات

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مسافر گاڑی کے ڈرائیور سمیت متعدد افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے ڈرائیور کی شناخت خدائے نظر کے طور پر کی ہے، جو تفتان کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کا تعلق افغانستان سے ہو سکتا ہے اور وہ غیر قانونی طور پر پاکستان کے راستے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

زخمیوں کی حالت

حادثے کے بعد زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو فوری طور پر نوکنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...