پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
بڑی خوشخبری: پاسپورٹ کے نئے نظام کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔
نیا نظام متعارف
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کرادیا گیا۔ اب پاکستان اور دنیا بھر میں پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔
خصوصی مانیٹرنگ روم کا قیام
ڈی جی پاسپورٹس کی ہدایت پر ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی 24/7 مانیٹرنگ روم قائم کردیا گیا ہے، جہاں ڈیجیٹل اینٹیگریٹڈ ڈیش بورڈ سے روزانہ آپریشنز کی مانیٹرنگ اور ایولوشن ہوگی۔
ہر مرحلے کی نگرانی
نئے سسٹم کے تحت پاسپورٹ کے اپلائی ہونے سے ڈیلیوری تک ہر مرحلے پر نگرانی کی جائے گی، اور پاسپورٹ دفاتر میں رش کی خودکار نشاندہی بھی کی جا سکے گی۔
عمل کی مانیٹرنگ
جدید مانیٹرنگ سسٹم سے اسٹاف کی کارکردگی، پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل مانیٹر کیا جائے گا، جبکہ نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم کے تحت بیک لاگ اور مشینری کا سٹیٹس بھی مانیٹر کیا جائے گا۔








