بھارت: طلاق کا نوٹس بھیجنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
افسوسناک واقعہ بنگلورو میں
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی شہر بنگلورو میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے طلاق کا نوٹس بھیجنے پر بیوی کو قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے عالمی ریکارڈ بنا دیا
تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کے درمیان علیحدگی ہو چکی تھی، شوہر بالاموروگن نے بیوی بھونیشوری کو طلاق کا نوٹس بھیجنے پر جان سے ماردیا۔ بعدازاں اس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور: آخر کہاں گئے؟ وزیراعلیٰ کے پی نے خود سچائی بیان کردی
شوہر کا پس منظر
40 سالہ شخص ڈگری کے اعتبار سے سافٹ ویئر انجینئر تھا اور اس سے قبل ایک پرائیویٹ فرم میں کام کرتا تھا لیکن گزشتہ چار سال سے بے روزگار تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا وفد ایرانی سفارتخانے پہنچ گیا، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، ایرانی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار، بانی کا پیغام بھی پہنچایا
بیوی کا پیشہ
39 سالہ بھونیشوری، یونین بینک آف انڈیا میں اسسٹنٹ منیجر تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: انٹراپارٹی انتخابات نظرثانی کیس؛میں ایسے شخص کے سامنے دلائل نہیں دے سکتا جو ہمارے خلاف بہت متعصب ہو،حامد خان اورچیف جسٹس میں تلخ جملوں کا تبادلہ
شادی اور خاندان
جوڑے نے 2011 میں شادی کی اور ایک نجی سافٹ ویئر کمپنی میں شمولیت کے بعد 2018 میں بنگلورو چلے گئے، دونوں تمل ناڈو کے سیلم ضلع کے رہنے والے ہیں اور ان کے دو بچے ہیں۔
واقعے کے بعد کی صورت حال
گولی مارنے کے بعد بھونیشوری کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔








