اماراتی صدر پاکستان پہنچ گئے، طیارہ نورخان ایئربیس پر لینڈ کرگیا
متحدہ عرب امارات کے صدر کا پاکستان دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے ہیں اور ان کا طیارہ نورخان ایئربیس پر لینڈ کرگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرگڑھ: سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کا چھاپہ، انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک پکڑا گیا
سفارتی تعلقات میں نئی جہت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اماراتی صدر کا یہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک نئی جہت قرار دیا جا رہا ہے۔ شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان کا دورہ دونوں ملکوں کے مابین طویل المدتی برادرانہ و دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج نے 6 سکھ شہریوں کی جان لے لی
معزز مہمان کی ملاقاتیں
واضح رہے کہ معزز مہمان کی پاکستان آمد کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ قبل ازیں وفاقی داراالحکومت کی انتظامیہ نے آج اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان بھی کیا تھا。
وفد کے ہمراہ اہم شخصیات
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر کے ہمراہ وزرا اور سینئرحکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ اس اہم دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا。








