ملک میں ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ مہنگی، 11 کے نرخوں میں کمی اور 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام
مہنگائی کی حالیہ صورتحال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں چند ہفتے مہنگائی میں اضافے کے بعد حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی واقع ہوگئی ہے اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی 2.83 فیصد پر آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تجارتی خسارہ بڑھنے کے باوجود اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ
ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کمی آگئی ہے۔ اس دوران 13 اشیائے ضروریہ مہنگی، 11 کے نرخوں میں کمی اور 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں غیرت کے نام پر باپ نے ڈنڈوں کے وار سے بیٹی کو قتل کردیا
مہنگائی میں اضافہ اور کمی
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے میں سرخ مرچ 6.26 فیصد، چکن 5.29 فیصد، لہسن 1.50 فیصد، اور انڈے 0.58 فیصد مہنگے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کی ایک ’’غلطی‘‘ نے اونیت کور کی قسمت بدل دی
خوراک کی قیمتوں میں فرق
ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں خوردنی گھی کا ڈھائی کلو ٹن 0.56 فیصد، دال مونگ 0.48 فیصد، آلو 10.37 فیصد، اور ٹماٹر 9.64 فیصد سستے ہوئے۔ اسی طرح پیاز 7.43 فیصد، چینی 4.22 فیصد، دال چنا 1.76 فیصد، دال مسور 0.74 فیصد، اور باسمتی چاول 0.17 فیصد سستے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اوباڑو: مسافر بس سے اغوا کیے گئے 10 مغوی بازیاب، مزید کی تلاش جاری
آمدنی کے طبقوں کے لیے مہنگائی کی رفتار
اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.33 فیصد کمی کے ساتھ 1.35 فیصد رہی۔ 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.17 فیصد کمی کے ساتھ 2.58 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: انگریز گاؤں کو ”گھسیٹ“کر اسٹیشن والی جگہ پر لے آئے اور 1894ء میں ایک ریلوے اسٹیشن بنا کر اس کا نام روجھاں والی رکھ دیا
مزید آمدنی کے طبقوں کا تجزیہ
اسی طرح 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں کمی کی رفتار 0.19 فیصد کمی کے ساتھ 2.82 فیصد رہی۔ 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.16 فیصد کمی کے ساتھ 2.77 فیصد رہی۔
اعلیٰ آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی کی رفتار
ادارہ شماریات کے مطابق 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.07 فیصد کمی کے ساتھ 2.56 فیصد رہی ہے۔








