ڈکی بھائی دس لاکھ روپے کا چیک گفٹ ملنے پر تنقید کی زد میں آگئے

ڈکی بھائی کی سالگرہ کا تحفہ

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے مقبول یوٹیوبر اور ڈیلی وی لاگر ڈکی بھائی کو ان کی سالگرہ پر گفٹ ملنے والے دس لاکھ روپے کے چیک نے ایک بار پھر انہیں سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ، پاک فوج کے غازیوں کی عیادت کی

مداحوں کی خوشی

9 ملین سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے ڈکی بھائی حال ہی میں ایک مشکل دور سے گزرنے کے بعد دوبارہ وی لاگنگ میں متحرک ہوئے ہیں، جس پر ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اب ان کی سالگرہ کے موقع پر سامنے آنے والا ایک واقعہ نئی بحث کا باعث بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں انجان شخص نے لڑکی کے منہ پر کاٹ کر چہرہ لہو لہان کردیا

وی لاگ میں چیک کا منظر

ڈکی بھائی نے اپنی سالگرہ کے تحائف کھولنے پر مشتمل ایک وی لاگ اپ لوڈ کیا، جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے بھیجے گئے متعدد تحائف دکھائے۔ ویڈیو بناتے ہوئے وہ اس وقت حیران رہ گئے جب ایک مداح کی جانب سے انہیں 10 لاکھ روپے مالیت کا چیک بطور تحفہ ملا، جس پر مداح کے دستخط بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ برطرف، عہدہ سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آ گئی

چیک کی قبولیت اور خیرات

وی لاگ میں ڈکی بھائی نے اس چیک کو قبول کرتے ہوئے مداح کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ وہ یہ رقم خود استعمال کرنے کے بجائے خیرات میں دے دیں گے، جس پر الگ سے ویڈیو بھی بنائی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں جعلی چیک جاری کرنے کے خلاف سخت قوانین موجود ہیں، اس لیے اس بات کے امکانات کم ہیں کہ یہ چیک جعلی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: آپ نے گھبرانا نہیں، جلد آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا: عمران خان کا اعلان

سوشل میڈیا کا رد عمل

تاہم اس ویڈیو کے منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ردِعمل کا طوفان آگیا۔ کئی صارفین نے ڈکی بھائی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ’’ڈرامہ‘‘ قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ وہ دوبارہ وہی پرانا کھیل کھیل رہے ہیں اور اگر پھر کسی مشکل میں پھنسے تو ہمدردی سمیٹیں گے۔ ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ یہ سب ایک کمزور اسکرپٹ لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے دوران انٹرنیٹ سست ہونے پر عدالت برہم

نکتہ نظر

کچھ صارفین نے سوال اٹھایا کہ ایسے افراد کو سوشل میڈیا پر اتنی توجہ کیوں دی جاتی ہے، جبکہ بعض نے یہ بھی کہا کہ یوٹیوبرز عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب ڈکی بھائی کے حق میں بھی آوازیں اٹھیں، ایک مداح نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب حسد کے سوا کچھ نہیں۔

ڈکی بھائی کی واپسی

واضح رہے کہ ڈکی بھائی حال ہی میں طویل قانونی مشکلات کے بعد دوبارہ وی لاگنگ کی دنیا میں واپس آئے ہیں اور ان کی ویڈیوز ایک بار پھر لاکھوں ویوز حاصل کر رہی ہیں، تاہم یہ تازہ واقعہ ایک مرتبہ پھر انہیں سوشل میڈیا کی کڑی تنقید کے سامنے لے آیا ہے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...