پاکستان تحریک انصاف نے برطانیہ میں احتجاج کے دوران شریک خاتون کی تقریر سے لاتعلقی کا اعلان کردیا
برطانیہ میں احتجاج کی تقریر پر پی ٹی آئی کا ردعمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں ایک احتجاج کے دوران شریک ایک خاتون کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل آگیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ:
پاکستان تحریک انصاف کا مؤقف
پاکستان تحریک انصاف واضح کرتی ہے کہ برطانیہ میں احتجاج کے دوران ایک خاتون کی جانب سے کی جانے والی تقریر سے پاکستان تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ مزید یہ کہ یہ خاتون پارٹی کی کوئی عہدیدار بھی نہیں ہیں۔ مذکورہ خاتون کے خیالات، زبان اور طرزِ گفتگو پارٹی کے مؤقف یا سیاسی سوچ کی عکاسی نہیں کرتے ہیں۔
تشدد اور نفرت آمیز گفتگو کی مخالفت
پاکستان تحریک انصاف تشدد، اشتعال انگیزی، نفرت آمیز گفتگو اور غیر مہذب زبان کی اصولی طور پر مخالفت کرتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف جمہوری، آئینی اور پُرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور کسی بھی فرد یا گروہ کی جانب سے اس کے برعکس طرزِ عمل کی حمایت نہیں کرتی۔
سوشل میڈیا پر بیان
برطانیہ میں ایک احتجاج کے دوران شریک ایک خاتون کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل:
پاکستان تحریک انصاف واضح کرتی ہے کہ برطانیہ میں احتجاج کے دوران ایک خاتون کی جانب سے کی جانے والی تقریر سے پاکستان تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ہے مزید یہ کہ یہ خاتون پارٹی کی کوئی عہدیدار…
— Sheikh Waqas Akram (@SheikhWaqqas) December 27, 2025








