برطانوی اخبار کی چیمپئنز ٹرافی فائنل سے متعلق خبر، پی سی بی کا جواب مل گیا
پی سی بی کا برطانوی اخبار کا دعویٰ مسترد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بارے میں برطانوی اخبار کے دعوے کی تردید کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 3 دریاؤں میں سیلاب کے باعث 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور 2200 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے
چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان میں ہوں گے
ترجمان پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان فائنل سمیت چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچوں کے پاکستان میں انعقاد کے بارے میں واضح موقف رکھتا ہے۔ ایسی کوئی تجویز زیرغور نہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان سے باہر ہوگا۔ پی سی بی اس بارے میں واضح پیغام دینا چاہتا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تجھ کو کتنے لوگوں کا خون چاہیے اے زمینِ وطن۔۔۔ جو تیرے بے رنگ چہرے کو گلنار کرے
تیاریوں میں تیزی
پی سی بی ترجمان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن جاری ہے اور پی سی بی اپنی تمام توجہ اسی پر مرکوز کیے ہوئے ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ
خیال رہے کہ برطانوی اخبار نے خبر دی ہے کہ انڈیا کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل پاکستان سے باہر کھیلا جائے گا۔








