ہم بلدیاتی الیکشن کے لیے تیار ہیں، انتخابات کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
بلدیاتی انتخابات کی تیاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہم بلدیاتی الیکشن کے لیے تیار ہیں، انتخابات کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ کا خیبرپختونخوا میں بند 26 ٹوبیکو فیکٹریاں فوری کھولنے کا حکم
مسلم لیگ ن کی کامیابی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام ضمنی انتخابات مسلم لیگ ن نے جیتے ہیں، ہم چاہتے ہیں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات ہوں تاکہ انہیں واپسی کا راستہ دکھایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ نے فلم انڈسٹری میں 2 ارب روپے کی گرانٹ تقسیم کرنے کی منظوری دیدی
تحریک انصاف کا جمہوری حق
صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کو جمہوری حق کے استعمال کا پورا حق ہے، پنجاب اسمبلی میں 30 افراد کی فہرست جمع کروائی گئی تھی، اسمبلی چوک چوراہا تو نہیں تھا کہ جو چاہتا گھس آتا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
پارلیمانی نظم و ضبط کی اہمیت
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جتنے لوگ ساتھ آئے تھے انہوں نے گارڈ کو دھکے مارے، دروازے توڑے، زبردستی اندر گھس گئے، یہ انسانوں کی طرح سیاسی سرگرمیاں کیوں نہیں کرسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
سیاسی زبان کا استعمال
انہوں نے کہا کہ اسمبلی حدود میں جو زبان استعمال کی گئی، اس کے باوجود حکومت نے ردعمل نہیں دیا، سروس ایریا میں محسن نقوی کے خلاف شفیع جان نے گھٹیا زبان استعمال کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
نرمی یا ردعمل؟
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایکشن لیتے تو کہتے مہمان تھے، گاڑی چیک کرتے تو کہتے مہمان کی توہین کردی، ہم ان کی بدتمیزی، گھٹیا جملوں کو نظرانداز کریں تو بھی ہمارا جرم کہلاتا ہے۔
مطالعاتی دورہ
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وہ مطالعاتی دورہ پر لاہور آئے تھے، واپسی جانے کا دل نہیں کر رہا تھا، یہ سیاسی جماعت نہیں، یہ مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، یہ این آر او چاہتے ہیں۔








