کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سیکیورٹی اداروں نے خودکش حملے کیلئے تیار کم عمر طالبہ کو ریسکیو کرلیا

بڑی تباہی سے بچت

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سیکیورٹی اداروں نے خودکش حملے کیلئے تیار کم عمر طالبہ کو ریسکیو کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے پانچ ون ڈے میچوں میں 5 نصف سنچریاں ، جنوبی افریقی بیٹر میتھیو بریٹزکی نے تاریخ رقم کر دی

تفصیلات

سکیورٹی اداروں نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے دہشتگردوں کی جانب سے خودکش حملے کے لیے تیار کی گئی کم عمر طالبہ کو ریسکیو کرلیا۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان اور کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک بچی سے رابطہ کیا گیا، دہشت گردوں کی جانب سے کہانیاں سنائی گئیں اور اس بچی کی ذہن سازی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

وزیر داخلہ کا بیان

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کوشش کی ہے کہ اس بچی کے اہلخانہ اور ایڈریس کو سامنے نہ لائیں، حکومت ان کی بہتری کے لیے انتظام اور مدد کرے گی یہ ہماری ترجیح ہے، چاہتے ہیں کہ پہلے اس بچی اور اس کے گھر والوں کی جان کی حفاظت ہو۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا توانائی شعبے کی اصلاحات کیلئے بڑا اقدام، بجلی کی پیداوار اور خرید کیلئے انڈپینڈنٹ مارکیٹ بنانے کی منظوری

ایڈیشنل آئی جی کا انکشاف

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان نے بتایا کہ کالعدم بی ایل اے اہلکار نے انسٹاگرام کے ذریعے بچی سے رابطہ کیا اور بچی کو واٹس اپ گروپ میں شامل کیا۔ بچی عام بچوں کی طرح سوشل میڈیا استعمال کرتی تھی، بچی کو شروع میں نفرت انگیز میٹریل دیا گیا اور پھر ذہن سازی کر کے اسے ریاست مخالف بنایا گیا۔ بچی کو خودکش بمبار بننے سے بچا لیا گیا، بچی کی مکمل ذہن سازی کی گئی اور کہا گیا کہ آپ سے بڑا کام لینا ہے، کراچی سے باہر بچی کو لے جایا گیا، کم عمری کی وجہ سے ہم بچی کو ملزم نہیں سمجھتے۔

حفاظتی اقدامات

اے آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کراچی سے باہر اسنیپ چیکنگ کے دوران بچی کو پکڑا گیا، فیملی کو بلا کر تمام چیزیں بتائی گئیں۔ ہم انہیں کریمنل جسٹس سسٹم کی طرف نہیں لے جا رہے، ان کو پروٹیکشن دی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...