ارشد ندیم کو گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ مل گیا
ارشد ندیم کو ایوارڈ ملا
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم کو گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ آف دی ائیر کا ایوارڈ مل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہی لوگ شکوہ و شکایت کرتے ہیں جنہیں اپنی ذات پر اعتماد نہیں ہوتا ایک فضول اور بھونڈا فعل ہے، یاد رکھیے مصیبت کبھی کسی کی مددگار نہیں ہوتی
تقریب کی تفصیلات
دبئی میں گلوبل سپورٹس ایوارڈ کی تقریب میں ارشد کو گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا، شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے ارشد ندیم کو یہ ایوارڈ پیش کیا۔
ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی
ارشد ندیم نے رواں سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا اور اسلامک سالیڈیٹریٹی گیمز میں بھی پاکستانی پرچم سربلند کیا۔ ارشد نے گولڈ میڈل اور یاسرسلطان نے سلور میڈل جیتا تھا۔ علاوہ ازیں، کراچی میں ہونے والے نیشنل گیمز میں بھی ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔








