سردی کی شدت نے غزہ میں صف ماتم بچھادی: چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ محمدناصراقبال خان

سردیوں کی شدت اور غزہ کی حالت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمد ناصر اقبال خان نے کہا ہے کہ سردی کی شدت نے غزہ میں صف ماتم بچھادی۔ فلسطینیوں کیلئے کٹھن ترین دور ختم ہونے میں نہیں آرہا۔ موسم سرما کی بے رحمی نے متعدد فلسطینی شیرخواروں کی جان لے لی، غزہ سے محض شیرخواروں کا نہیں بلکہ انسانیت کا بھی جنازہ اٹھ رہا ہے۔ موسم نہیں بلکہ مردہ عالمی ضمیر ان شیرخوار فلسطینیوں کا قاتل ہے۔ ہزاروں فلسطینی خیموں میں موسم کے رحم و کرم پر ہیں۔ عالمی ضمیر ان کی مدد کیلئے کیوں نہیں آرہا، غزہ سے فلسطینی شیرخواروں کے جنازے اٹھ رہے ہیں اور غمزدہ ماں باپ کے نوحے بلند ہو رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ابھی تک کوئی اسلامی ریاست بھی امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے تیار نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ECO) کلچرل انسٹیٹیوٹ تہران کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ ، مختلف ممالک کے مندوبین کی شرکت

انسانیت کے حامیوں کا کردار

اپنے ایک بیان میں محمد ناصر اقبال خان نے مزید کہا کہ کیا انسانیت کے حامیوں اور انسانوں کے حقوق کیلئے سرگرم شخصیات کیلئے فلسطینیوں سمیت ان کے بچوں کی زندگی کوئی معنی نہیں رکھتی۔ کیا دنیا کی مقتدر قوتوں کیلئے فلسطینیوں کو پختہ چھت فراہم اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا کوئی دشوار کام ہے؟

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے ایرانی سفیر کو ملک بدر کردیا، پاسداران انقلاب پر پابندی کی تیاری

پناہ گزینی اور بنیادی ضروریات

انہوں نے کہا کہ ان بیچاروں کو پختہ چھتوں کی فراہمی تک کنٹینرز سے بنے گھروں میں منتقل کیا جائے، جہاں وہ بارشوں اور موسم سرما کے منفی اثرات سے محفوظ رہیں۔ غزہ میں فوری تعمیرات یقینی بنانا عالمی ضمیر کا فرض اور اس پر انسانیت کا قرض ہے۔ وہاں ضرورت کے تحت جدید ہسپتال، تعلیمی مراکز اور مساجد کی تعمیر یقینی بنانی ہوگی۔ غزہ سمیت فلسطین کے تباہ شدہ شہروں کی تعمیر نو کیلئے فوری طور پر عالمی فنڈ کا قیام ناگزیر ہے۔

فلسطینی بچے اور عالمی مدد

موسم سرما کی شدت دیکھتے ہوئے فلسطینی شیرخواروں کو خیموں میں نہیں چھوڑا جا سکتا۔ غزہ کے شیرخوار انسانیت کے علمبرداروں کو مدد اور نجات کیلئے پکار رہے ہیں، انہیں ایک نجات دہندہ کی اشد ضرورت ہے۔ غزہ میں صحت مند غذا، بنیادی ضروریات زندگی اور ادویات کی قلت فوری دور کرنا ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...