شدید دھند: لاہور کا فلائٹ آپریشن 8 گھنٹے سے بند، 5 پروازیں اسلام آباد اتار لی گئیں
لاہور میں دھند کے اثرات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن 8 گھنٹے سے بند ہے، جبکہ 5 پروازیں اسلام آباد اتار لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر بجٹ: ہیلتھ کارڈ سہولت بحال، تعلیم کیلئے 2 ارب 40 کروڑ روپے مختص
پروازوں کی منسوخی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور سے دبئی، ابوظہبی، جدہ، کراچی کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، بینکاک، دوحہ، سعودیہ، چین، امارات کی 10 پروازیں روانہ نہ ہوسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے خلاف 269 رنز کا ہدف دے دیا
پروازوں کا شیڈول متاثر
دھند کے باعث اندرون اور بیرون ملک کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔
ٹریفک کی صورتحال
شدید دھند کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے، ایم 2 بلکسر سے کوٹ مومن تک بجانب لاہور بند ہے، موٹر وے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے.








