پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دو بیویوں کے ہمراہ شادی کی سالگرہ منانے پر اقرار الحسن تنقید کی زد میں آگئے
کاروباری ہفتے کا دوسرا روز
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 805 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری روز کی صورتحال
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1495 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 73 ہزار 896 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا。








