پنجاب اسمبلی کو شریف خاندان کی ذاتی جاگیر سمجھنے والوں نے آئین، جمہوریت اور پارلیمانی روایات کو پامال کر دیا ہے،شوکت بسرا

پی ٹی آئی کے شوکت محمود بسرا کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سیکرٹری انفارمیشن پنجاب شوکت محمود بسراء کا کہنا ہے کہ فارم 47 کی بنیاد پر مسلط کی گئی جعلی وزیر اعلیٰ کے غلام جعلی اسپیکر کی پریس کانفرنس سیاسی بوکھلاہٹ اور شکست خوردہ ذہنیت کا ثبوت ہے۔ پنجاب اسمبلی کو شریف خاندان کی ذاتی جاگیر سمجھنے والوں نے آئین، جمہوریت اور پارلیمانی روایات کو پامال کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولٹری انڈسٹری کے لیے بری خبر، برائلر فیڈ کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

بدسلوکی کا معاملہ

نیز، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے منتخب وزیراعلیٰ، وزراء اور مہمانوں کے ساتھ بدسلوکی، دھکے اور گالم گلوچ ناقابلِ قبول اور شرمناک فعل ہے۔ اسمبلی میں نام نہاد صحافیوں کے روپ میں سیاسی غنڈوں کو داخل کرنا ایک منظم سازش تھی جس کا مقصد تضحیک اور اشتعال پھیلانا تھا۔ منتخب نمائندوں سے تضحیک آمیز اور گھٹیا سوالات پوچھنا نہ صحافت ہے اور نہ ہی جمہوریت، بلکہ شریف خاندان کی پرانی روایت ہے۔

معافی کی درخواست

فارم 47 کی جعلی وزیر اعلیٰ اور ان کے نوکر فارم 47 کے جعلی اسپیکر کو اس واقعے پر فوری طور پر قوم اور خیبر پختونخوا کے عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...