نادرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خبردار کر دیا

پاکستانیوں کا نادرا سے اہم پیغام

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بیرون ملک بالخصوص متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانیوں کو فراڈ سے خبردار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر کو دکھاوا مہنگا پڑ گیا، لمبے عرصے کیلئے جیل کی ہوا کھلا دی گئی۔

جعلی خدمات کا خطرہ

ترجمان نادرا کی جانب سے جاری اہم پیغام میں کہا گیا کہ بعض نوسرباز اور جعلساز عناصر شناختی کارڈ سے متعلق خدمات کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔ یہ عناصر خود کو نادرا کا فرنچائز ظاہر کر کے 300 سے 500 درہم تک فیس وصول کرتے ہیں اور شہریوں کا حساس ڈیٹا بھی حاصل کر لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیرف اور سرمایہ کاری سے دوسرے ممالک سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

حفاظتی تدابیر

ترجمان نے ہدایت کی کہ ایسے جعلساز عناصر سے ہوشیار رہیں اور ان کی اطلاع نادرا شکایات پورٹل پر دیں۔ علاوہ ازیں، وہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جو نائکوپ یا دیگر شناختی دستاویزات بنوانے، ان کی تجدید یا ترمیم کروانا چاہتے ہیں، وہ صرف پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں، دبئی اور ابوظہبی میں پاکستانی قونصلیٹ تشریف لائیں اور پاکستان آئیں تو شناختی دستاویزات کے سلسلے میں نادرا دفتر تشریف لائیں۔

پاک آئی ڈی ایپ کی سہولتیں

نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کا استعمال کرنے والے شہریوں کو نہ قطار میں لگنا پڑتا ہے اور نہ ہی انتظار کرنا پڑتا ہے، انہیں تمام خدمات و سہولیات موبائل فون پر ہی میسر آ جاتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...