سالِ نو کے موقع پرکراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا
کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی یکم جنوری تک ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی کی نجکاری، دیر آیا درست آیا۔ اس پر حکومت کریڈٹ نہیں، قوم سے معافی مانگے، مزمل اسلم
ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی
نوٹیفکیشن کے تحت شہر میں اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہوگی۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کے لیے ڈرون کیمرے اڑانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھائی کا وراثتی جائیداد زبانی تحفے میں ملنے کا دعویٰ مسترد
ڈرون کیمروں کا استعمال
پولیس کے مطابق کراچی میں پہلی مرتبہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے ڈرون اڑائے جائیں گے۔ لیاقت آباد، شریف آباد، عزیزآباد، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں ڈرون اڑانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی ویڈیو ریکارڈ کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا.
پولیس کی تیاری
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 16 سے زائد تھانوں کو ڈرون کیمرے فراہم کردیئے گئے ہیں۔








