پی ٹی آئی نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کر دیا
پی ٹی آئی نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس دائر کیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: فلموں سے متاثر ہوکر وارداتیں کرنے والا بینک ڈکیتی کا ملزم گرفتار
ریفرنس کی تفصیلات
سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی ریفرنس پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سینیٹر عون عباس بپی نے سیکرٹری سینیٹ کو ریفرنس فائل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بے شمار چھوٹی بڑی برانچ لائنیں تھیں جو چاروں صوبوں میں پھیلی ہوئی تھیں،بیشتر بند ہو چکی ہیں جو ابھی چل بھی رہی ہیں وہ آخری ہچکیاں لے رہی ہیں
فلور کراسنگ پر استدعا
دائر ریفرنس میں فلور کراسنگ پر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم ۴۱۱ ارب ڈالر ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی
متن میں کہا گیا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے 27 ویں آئینی ترمیم پر پارٹی ہدایت کے خلاف ووٹ دیا، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا متفقہ فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا شمار عطیات دینے والے ممالک میں سر فہرست ہے جو لوگ عطیات چھپا رہے ہیں وہ بھی سامنے آئیں، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
شوکاز نوٹس کا معاملہ
متن میں کہا گیا کہ پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی کی تحریری ہدایت کے باوجود 10 اور 15 نومبر 2025 کو سیف اللہ ابڑو نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، پی ٹی آئی کی جانب سے سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، شوکاز نوٹس کا مقررہ مدت میں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کا فلموں سے وقفہ لینے کا اعلان، وجہ کیا ہے؟
آرٹیکل 63A کی شمولیت
متن میں مزید کہا گیا کہ پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی، آرٹیکل 63A لاگو ہوتا ہے، پی ٹی آئی نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو پارٹی سے منحرف قرار دے دیا۔
انتخابات کے حوالے سے مطالبہ
متن کے مطابق سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس جلدازجلد الیکشن کمیشن بھیجنے کی استدعا بھی کی گئی ہے.








