پنجاب بار کونسل نے رجب بٹ کے حق میں پیش ہونے والے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل کردیا
پنجاب بار کونسل کی جانب سے کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بار کونسل نے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کا کیس؛ وکیل لطیف کھوسہ نے 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا
مستقل منسوخی کا کیس
ایگزیکٹیو کمیٹی نے لائسنس کی مستقل منسوخی کے لیے کیس ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی بنیاد پر پنجاب بار کونسل نے یہ کارروائی کی۔ عدالتی ہڑتال کے دوران کراچی سٹی کورٹ میں پیشی پر پیشہ ورانہ ضابطے کی خلاف ورزی قرار دی گئی ہے۔ ہڑتال کے باعث عدالتی کارروائی پر مکمل پابندی کے باوجود پیشی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو جن رافیل طیاروں پر غرور تھا انہیں زمین بوس کر دیا، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے:راجہ پرویز اشرف
خلاف ضابطہ سلوک
نجی گارڈز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونا بھی خلاف ضابطہ قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وکلاء برادری کے خلاف بیانات دینے پر سخت اعتراض، اتحاد اور وقار کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس، بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور
پروفیشنل مس کنڈکٹ
پنجاب بار کونسل کے مطابق یہ عمل پروفیشنل مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ پاکستان لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز رولز 1976 کی دفعات 134 اور 175-A کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
ایگزیکٹیو کمیٹی کا فیصلہ
ایگزیکٹیو کمیٹی نے متفقہ طور پر لائسنس فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میاں علی اشفاق کا کیس لائسنس کی مستقل منسوخی کے لیے ڈسپلنری کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔
پنجاب بار کونسل نے رجب بٹ کے حق میں پیش ہونے والے وکیل میاں اشفاق علی ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کردیا
میان علی اشفاق اپنے ساتھ پرائیویٹ گارڈ لےکر بار میں آئے جو وکلا کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے، پنجاب بار
معاملہ مزید کارروائی کے لیے ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوایا جاتا ہے ،پنجاب بار pic.twitter.com/FWphhiMy5d— Mian Iftikkhar Ramey (@Dunyanews_Lhr) January 1, 2026








