راولپنڈی: ہسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنانے والا گرفتار
گرفتاری کی خبر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کے ہسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیچلرز کو مکان کرایہ پر نہ دینے والی پالیسی غیرقانونی قرار
ایف آئی آر کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق واش روم میں خاتون کی چیخ و پکار پر سیکیورٹی عملہ موقع پر پہنچا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
ملزم کی گرفتاری
ایف آئی آر کے مطابق موقع سے پکڑے گئے ملزم کے موبائل سے نازیبا ویڈیوز ملیں۔
مقدمہ کا اندراج
ہسپتال کے سیکیورٹی سپروائزر نعمان کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں دفعہ 292 اور 509 شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔








