علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا پہلی مرتبہ میٹرک سائنس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا نیا پروگرام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پہلی مرتبہ میٹرک سائنس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت میٹرک سائنس میں داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، عسکری الیون سمیت چند دیگر ہاؤسنگ سوسائٹیز کو خالی کروانے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی
پروگرام کی تفصیلات
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیرِ انتظام پہلی بار میٹرک سائنس پروگرام متعارف کرا دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق میٹرک سائنس پروگرام چار سمسٹرز پر مشتمل ہوگا، جبکہ اس پروگرام میں داخلوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال، تھیم پارک سوسائٹی کے متاثرین کی عارضی خیمہ بستی میں آباد خاندان کے ہاں 8ویں بچے کی پیدائش
طلبہ کے لیے فوائد
حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پارٹ ٹائم اسٹڈی کرنے والے طلبہ کو خصوصی فائدہ ہوگا، جو ملازمت یا دیگر مصروفیات کے ساتھ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یونیورسٹی کے مطابق میٹرک سے لے کر ماسٹرز ڈگری پروگرامز تک داخلے جاری ہیں، جبکہ 9 مختلف ڈپلومہ پروگرامز میں بھی داخلوں کی پیشکش کی گئی ہے۔
داخلوں کی آخری تاریخ
داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 فروری مقرر کی گئی ہے، جبکہ امیدوار آن لائن درخواستیں بھی جمع کروا سکتے ہیں۔








